نوی ممبئی،9؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) عدالتی تحویل میں موبا ئل فون استعمال کرنے پر رپبلک ٹی وی کے ایڈ یٹر ارنب گوسوامی پر ایک اور معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے ارنب گوسوامی پر ایک شخص کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کے معاملہ پر کارروائی ہو رہی ہے اور وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔
انہیں کل ممبئ شھر میں واقع تلوجہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس بات کی تفشیش کی جا رہی ہے کہ آیا انہیں عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کس طرح دستیاب ہوا- تفشیشی افسر جمیل شیخ نے بتایا کہ مقامی عدالت کی جانب سے عدالتی تحویل میں دیے جانے کے بعد ارنب کو جیل کے قید یوں کے لئے بنائے گیے عارضی قر نطنیہ مرکز میں رکھا گیا تھا لیکن پولیس کو یہ اطلاع موصل ہوئ کہ ارنب اس دوران اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سرگرم ہیں-
جمیل شیخ نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوری بعد اسے تلوجہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کی دستیابی کی تفشیش کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں ارنب کی گرفتاری کو لے کر رائے منقسم ہے لیکن اکثریت کی رائے ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے اوپر نہیں ہو سکتا ۔